وینتیانے/نئی دہلی، 27 جولائی (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتہ کے روز لاؤس کے وزیر اعظم سونیکسے سیفنڈن سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں سائبر اسکینڈل مراکز کے ذریعے ہندوستانی شہریوں کی اسمگلنگ کا مسئلہ اٹھایا اور دفاع اور
توانائی جیسے شعبوں میں ترقیاتی شراکت داری اور تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا، وزیر خارجہ آسیان اجلاس کے لیے لاؤس کے دورے پر ہیں ، انہوں نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہندوستانی شہریوں کی اسمگلنگ کے معاملے پر بھی بات کی۔