ممبئی، 19 مارچ (یواین آئی) 12 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 1.78 ارب ڈالرکے اضافے سے 582.03 بلین ڈالر ہوگئے۔
پچھلے ہفتے ، اس میں 4.25 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی اور یہ 580.29 بلین ڈالر ہر آگیا تھا۔
ریزرو بینک آف انڈیا کے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق ، 12 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر
کا سب سے بڑا جزو ، غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 1.40 ارب ڈالر اضافے سے 540.02 بلین ڈالر ہوگئے۔
اس عرصے کے دوران ، سونے کے ذخائر میں 3.36 ارب ڈالر اضافے سے 34.55 بلین ڈالر تک کا اضافہ ہوا۔
زیر جائزہ ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ 20 لاکھ ڈالر کی کمی سے 4.96 ارب ڈالر رہا۔
لیکن خصوصی ڈرائنگ رائٹس 40 لاکھ ڈالر کی کمی سے 1.50 ارب ڈالر پر رہا ۔