نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وبا کے سبب ملک ہولناک بحران میں پہنچ گیا لہٰذا ابھی فریقوں کو اعتماد میں لے کر کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا جانا چاہیے مسٹر گاندھی نے جمعہ کے روز وزیراعظم کو خط لکھ کر کہا کہ کورونا نے ملک کو سنگین بحران میں ڈال دیا ہے۔
ہم سبھی مل کر اس عظیم بحران سے نمٹ
سکتے ہیں لہٰذا تمام فریق کو اعتماد میں لے کر یہ لڑائی لڑنی ہوگی اور انھیں یقین ہے کہ مل کر لڑنے سے کورونا پر فتح پائی جا سکے گی۔
کانگریس کے رہنما نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک پیغام میں مسٹر مودی کو لکھے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وبا سے پیدا شدہ خوفناک صورتحال اور حکومت کی اس سے نمٹنے کی کوئی حکمت عملی نہ ہونے کے سبب انھیں دوبارہ وزیراعظم کو خط لکھنے پر مجبور ہونا پڑا۔