the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی ویمن کرکٹ ٹیم T20 ورلڈ کپ 2024 جیتے گی؟

انڈیا
آسٹریلیا
انگلینڈ
فاربس گنج (ارریہ بہار)، 16دسمبر (یو این آئی) کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے اتحاد کو لازمی قرار یتے ہوئے آج مقررین نے کہا کہ حکومت کے حالیہ پاس کردہ مذہبی تعصب پرمبنی شہریت ترمیمی قا نون کی ہر سطح پر مخالفت اوراین آر سی کا بائیکاٹ کرنے کی سخت ضرورت ہے یہ بات آج یہاں جمعیتہ علمائے ہند کی ممبر سازی اور 18دسمبر کے احتجاج کے لئے بھجنپور مسجد میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہی گئی جمعیتہ علمائے ہند کے ارریہ کے نائب صد اور مدرسہ رحمانیہ ننکار کے ناظم مولانا فاروق مظہری نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون نہ صرف سیاہ قانون ہے بلکہ مذہبی تعصب پر مبنی قانون ہے۔ جس کی سیکولر ہندوستان میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ملک کثرت میں وحدت کی علامت اور دنیا کے لئے مثال ہے جسے کچھ فرقہ پرست طاقت ختم کرنا چاہتی ہے۔ جس کے لئے آخری دم تک لڑیں گے۔
جمعیتہ کے مقامی عہدیدار مفتی یعقوب نے کہا کہ یہ قانون کس قدر ظالمانہ اور متعصبانہ ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے خلاف پورے ملک میں احتجاج ہورہا ہے۔یہاں تک شمال مشرقی خطہ جہاں بیشتر علاقے کو اس سے مستثنی قرار دیا گیا ہے وہاں بھی احتجاج ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کی مخالفت کیلئے ہمیں سڑکوں پر اترنے کی ضرورت ہے۔
کلیہ فاطمتہ الزہراء ننکارکے ناظم مولانا فیروز احمد نے اس موقع پر این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون پر روشنی ڈالتے ہوئے اس قانون کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ اس کا مقصد مسلمانو ں کی زمین تنگ کرنا ہے اورڈٹینشن سنٹر میں مسلمانوں کو بند کرکے ان کے مکانات، دکان اور جائداد پر قبضہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ قانون مذہب کی بنیاد پر شہریوں کو باٹنے والا ہے۔
سیمانچل میڈیا منچ کے صدر اور



صحافی عابدانور نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون یا این آر سی کی مخالفت سے کوئی بات نہیں بنے گی بات صرف اس کی مخالفت سے بنے گی اور تمام تنظیموں کو مشترکہ طور پر یہ اعلان کرنا چاہئے کہ اس کی ہر سطح بائیکاٹ کیا جائے گا اور کوئی بھی مسلمان این آر سی کا فارم نہیں بھرے گا۔انہوں نے کہاکہ کسی حکومت میں ہمت نہیں کہ وہ 30کروڑ مسلمانوں کو باہر کرے یاجیل یا ڈٹینشن سینٹر میں ڈال دے۔اس لئے خوف و دہشت کو سوار کئے بغیر بائیکاٹ کے بارے میں سوچئے۔
مدرسہ اصلاح المسلمین رامپورکے مہتمم اور مقامی جمعیتہ کے سربرہ مولانا غیاث الدین نعمانی نے کہاکہ مسلمانوں سے متحد ہوکر اس کی مخالفت اور بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہونے 18 دسمبر کے مظاہرے کوکامیاب بنائیں۔ خطاب کرنے والوں میں مولانا عبدالجبار، مولانا انوار عالم ندوی مولانا ارشادندوی وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا۔ قبل ازیں مسجد کے بچوں سے تقریر اور نعت سے سامعین کو مسحور کردیا۔
پروگرا م کی نظامت کرتے ہوئے جامعہ خیر النساء یتیم خانہ فقرنہ کے سربراہ اور جمعیتہ کے نائب سکریٹری عمر الحسن نے کہا کہ یہ وقت ہم سب کا متحد ہونے کا ہے اور اسی میں ہماری کامیابی کا راز مضمر ہے۔
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جہاں ملک میں بھر میں مظاہرے ہوہے ہیں وہیں سیمانچل کے خطے خاص طور پرپورنیہ کشنگنج، ارریہ اور فاربس گنج میں مظاہرے ہورہے ہیں۔ آج ہی کمشنری سطح کا مظاہرہ پورنیہ میں ہورہا ہے جس میں ارکان اسمبلی سمیت متعدد اہم شخصیات نے حصہ لیا۔ اسی طرح کشن گنج، ارریہ اور فاربس گنج میں متعدد مظاہرے ہوچکے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی نے آج ارریہ میں اس کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔18دسمبر کوفاربس گنج میں ہونے والا مظاہرہ بڑا مظاہرہ ہوگا جس صرف پانچ ہزار ہندو بھائی بھی حصہ لیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.