: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 14نومبر (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے اپنے ایک بیان میں اردو زبان کی موجودہ صورتِ حال اور اس کے مستقبل پرکے بارے میں کہا کہ کوئی بھی زبان اس وقت زندہ رہتی ہے، جب اس کی باضابطہ تعلیم دی جائے اور اس کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں انھوں نے کہا کہ آج ایک بڑا طبقہ خصوصاً جھگی بستی میں رہنے والی بہت بڑی آبادی ایسی ہے، جس کی تعلیم و تربیت کا کوئی انتظام نہیں،
اگر ہمارے غیر سرکاری ادارے ان بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں،انھیں کتاب،کاپی،قلم مہیا کرایا جائے،انھیں تعلیم سے وابستہ کیا جائے اور انھیں اردو زبان سکھائی جائے تو یہ ایک بڑا کام ہوگا اور یہی بچے آگے چل کر نہ صرف مختلف علمی و عملی شعبوں میں نام پیدا کریں گے،بلکہ یہی ہماری زبان و ثقافت کے بھی محافظ بن کر ابھریں گے،کیوں کہ اردو کے ایلیٹ کلاس کے لوگ اپنے بچوں کو اردو نہیں پڑھانا چاہتے اور ان کے ہاتھوں میں اردو کا مستقبل غیر محفوظ ہے۔