لندن، 7 مارچ (یو این آئی) برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین ڈاکٹرز کی تعداد مرد ڈاکٹروں سے بڑھ گئی ہے ، جنرل میڈیکل کونسل کے مطابق رجسٹر ڈ خواتین ڈاکٹرز کی تعداد پہلی مرتبہ مرد ڈاکٹروں
سے زیادہ ہو گئی ہے۔
تاہم یہ تعداد ملک کے مختلف حصوں میں الگ الگ ہے ، میڈیکل ریگولیٹرز کے مطابق 164,440 خواتین ڈاکٹرز کے پاس پریکٹس کرنے کالائسنس ہے جو کہ رجسٹر میں درج ڈاکٹروں کے 50.4 فیصد کے مساوی ہے۔