the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی ، 10 ستمبر (یواین آئی) دو دن تک کمی کے بعد ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے معاملوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار 95 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد تعداد 44.65 لاکھ تک جا پہنچی ہے اور اس عرصے کے دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 1،172 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔
جمعرات کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 95،735 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 44،65،864 ہوگئی ہے۔ اس دوران 1،172 ہلاکتوں سے مرنے والوں کی تعداد 75،062 ہوگئی۔ اس دوران ، 72،939 مریض صحت مند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے کورونا سے راحت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 34،71،784 ہوگئی ہے۔ فعال



معاملے 21،624 اضافے سے 9،19،018 ہوچکے ہیں کیونکہ صحت مند افراد کے مقابلے انفیکشن کے نئے معاملوں کی تعداد زیادہ ہے ۔
ملک میں فعال معاملوں کی تعداد 20.58 فیصد اور بازیابی کی شرح 77.74 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.68 فیصد ہے۔
ملک میں کوویڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثرریاست مہاراشٹرا میں فعال معاملوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ 9،291 بڑھ کر 2،53،100 ہو گئی ہے اور380 ہلاکتوں سے اموات کی تعداد 27،787 ہوگئی ہے ۔ اس مدت کے دوران ، 13،906 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوگئے ہیں ، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 6،86،462 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال معاملے اسی ریاست میں ہیں۔
آندھرا پردیش میں ، اس عرصے کے دوران مریضوں کی تعداد میں 502 کا اضافہ ہوا ، فعال معاملے بڑھ کر 97،271 ہوگئے۔ ریاست میں اب تک 4،634 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مجموعی طور پر 4،25،607 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.