نئی دہلی ، 10 جولائی ( یواین آئی ) ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26،506 کیسز سامنے آئے ، جو اب تک ایک دن میں سب سے زائد ہیں۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26،506 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 7،93،802 ہو گئی ہے۔ اس سے ایک روز قبل ہی سب سے زائد 24،879 کیسز سامنے آ ئے ہیں ۔
کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھ رہے کیسز کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 19،135 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جن کو ملا کرمجموعی 4،95،513 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ فی الوقت ملک میں کورونا انفیکشن کے 2،76،685 ایکٹو
کیسز ہیں۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 475 ہلاکتوں سے ہلاک شدگان کی تعداد 21،604 ہوگئی ہے۔
کورونا وبا سے سب سے زائد متاثر مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6،875 کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد 2،30،599 ہوگئی اور 219 افراد ہلاک ہوگئے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 9،667 ہوگئی۔ ریاست میں 1،27،259 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
انفیکشن کے معاملے میں دوسرے مقام پر پہنچنتے ہی تامل ناڈو میں متاثرین کی تعداد 1.25 لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4،231 بڑھ کر 1،26581 ہوگئی ہے اور اسی دوران 65 ہلاکتوں سے ہلاک شدگان کی بڑھ کر 1765 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 78،161 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔
جاری ، یواین آئی ۔ ک ج