حیدرآباد، 11ستمبر (یواین آئی)ملک میں پہلی مرتبہ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں ”میڈیسن فرم دی اسکائی“ پروگرام کے تحت فضاء سے کورونا کے ٹیکے اور دوائیں پہنچانے کے لئے ڈرون ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔
اس تجرباتی پروگرام کا وقارآباد کے پولیس پریڈ گراونڈ میں مرکزی وزیر شہری
ہوابازی جیوتیر آدتیہ سندھیا اور ریاستی وزیر آئی ٹی و انڈسٹریز کے ٹی راماراو نے افتتاح کیا۔
میڈیسین فرم دی اسکائی پروگرام کے ذریعہ ہنگامی حالات میں ادویات اور ٹیکے دور دراز علاقوں تک پہنچانے کیلئے یہ پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس سے وقت کی کافی بچت ہوگی اور ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔