: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ، 22 مئی (یو این آئی) دہشت گردی کے الزامات کے تحت گذشتہ اٹھارہ سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ایک مسلم شخص کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سپریم ر ٹ میں گذشتہ دنوں سماعت عمل میں آئی جس کے دوران سپریم کورٹ نے شدید برہمی کا اظہار کیا کہ لکھنو ہائی کورٹ کو خصوصی حکم دیئے جانے کے باوجود ملزم کی اپیل پر مقررہ مدت میں سماعت مکمل نہیں کی گئی۔
جمعیۃ علماہند (ارشد مدنی) کی جارتی کردہ ریلیز کے مطابق بینچ نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل آف انڈیا کو حکم دیا کہ وہ ہائی کورٹ میں مقدمہ کی سماعت مقررہ مدت میں کیوں مکمل نہیں ہوئی
اس کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کرے۔
سپریم کورٹ
کی دور کنی بینچ کے جسٹس ہیما کو ہلی اور جسٹس احسان الدین امان اللہ کو ایڈوکیٹ عارف علی اور ایڈوکیٹ پنکج تیوار نے بتایا کہ 20 / نومبر 2023 کو سپریم کورٹ نے عرضی گزار کی ضمانت عرضی کو مسترد کرتے ہوئے لکھنو ہائیکورٹ کو حکم دیا تھا کہ وہ چھ ہفتوں کے اندر عرض گزار کی اپیل پر سماعت کر کے فیصلہ صادر کرے لیکن چھ ماہ سے زائد کا عرصہ گذر جانے کے باوجود ابتک عرض گزار کی اپیل پر ہائی کورٹ سماعت مکمل نہیں کر سکی ہے۔ وکلاء نے عدالت کو مزید بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ہائی کورٹ میں دس مرتبہ سماعت ہوئی لیکن ہائی کورٹ اپیل پر سماعت مکمل نہیں کر سکی ہے اس درمیان بیچ تبدیل ہو گئی جس کے بعد سے اپیل التواء کا شکار ہے۔