نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) ہندوستانی ریلوے نے اپنے نوزائیدہ بچوں کے ساتھ سفر کرنے والی خواتین مسافروں کی ضروریات کے تئیں حساسیت ظاہر کرتے ہوئے نچلی برتھوں میں اضافی اور محفوظ بچے کی برتھ متعارف کرائی ہے۔
اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو اسے دوسری گاڑیوں میں بھی شروع کر دیا جائے گا۔
ریلوے کے سرکاری ذرائع کے مطابق، لکھنؤ اور نئی دہلی کے درمیان مراد آباد کے راستے چلنے والی لکھنؤ میل کے بی-4 ایئر کنڈیشنڈ تھرڈ کلاس کوچ میں برتھ نمبر 12 اور برتھ نمبر 60 پر تجرباتی بنیادوں پر بیبی برتھیں لگائی گئی ہیں۔
line-height: normal; font-size: 14px; overflow-wrap: break-word; outline: 0px; clear: both; text-align: start;">