: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لاتور، 30 دسمبر (یو این آئی) مہاراشٹر کے وزیر مملکت برائے طبی تعلیم و ثقافتی امور اورلاتور ضلع کے سرپرست وزیر امت دیشمکھ نے جمعرات کو ضلع لاتور کے لوگوں سے ہوشیاررہنے اورکورونا کوپھیلنے سے روکنے کے لئے کورونا ضوابط پر عمل کرنے کی اپیل
کی۔
انہوں نے کہا کہ تیسری لہر کے اثر کو کم کرنے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہے۔
مسٹردیشمکھ نے لاتور ضلع میں اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسینیشن مہم کو تیز کرنے کی بھی اپیل کی۔