the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 21 مارچ ( یواین آئی) یونیورسٹی گرانٹ کمیشن نے بحران کی اس گھڑی میں ملک کے تمام وائس چانسلروں ، اساتذہ اور اسٹوڈنٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ كوروناوائرس سے اپنا بچاؤ خود کریں اور تمام طرح کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
یو جی سی کے چیئرمین ڈی پی سنگھ نے ایک ویڈیو پیغام میں ملک کے تعلیمی اداروں سے یہ اپیل کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری دنیا کورونا وائرس کی زد میں ہے اور لوگوں کی جانیں گئیں ہیں۔ پوری دنیا ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ اپنے ملک میں بھی 200 افراد اس وائرسے متاثر ہو گئے ہیں۔ اس وبا نے بنی نوع انسان کے لئے بحران پیدا کر دیا ہے اور بحران کی اس گھڑی میں ملک کی تمام یونیورسیٹیوں



کے معزز وائس چانسلروں ، 40 ہزار کالجوں کے پرنسپلوں اور 14 لاکھ اساتذہ اور غیر اساتذہ اور تین کروڑ 74 لاکھ طلبا سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نہ صرف خود اپنا دفاع کریں بلکہ ہر قسم کی احتیاطی تدابیر پربھی عمل کریں۔ اس وقت علاج ہی سب سے بہتر بچاؤ ہے ۔
انہوں نے اساتذہ سے اس بات کی بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی فیملی ، رشتہ داروں اور دوستوں کو ہی نہیں بلکہ سماج کے تمام طبقات کو بھی ہی اس بیماری کے بارے میں اور اس سے بچنے کے اقدامات کے بارے میں بھی لوگوں کو بتائیں ، ملک کیلئے یہ ان کا فرض بنتا ہے۔
انہوں نے طالب علموں سے بھی اپیل کی کہ وہ خاندان کے بچے بزرگوں کا مزید خیال رکھیں۔ بحران کی اس گھڑی میں سب کا صحت مند رہنا ضروری ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.