نئی دہلی،21مارچ(یواین آئی)نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو نے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے اتوار کو مجوزہ ’جنتا کرفیو‘پر سبھی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیوں اور سماجی تنظیموں کو متحد ہوکر اس بحران کا سامنا کرنا چاہئے۔
مسٹرنائیڈو نے ہفتے کو یہاں کہا کہ جنتا کرفیو پر عام آدمی سے لے کر خاص لوگوں کو بھی عمل کرنا چاہئے۔انہوں نے سیاسی پارٹیوں سے کورونا وائرس کا سامنا کرنے میں تعاون کی اپیل
کرتے ہوئے کہاکہ اس کےلئے متحد ہونا ضروری ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنا چاہئے جس سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکا جاسکے۔یہ وائرس رابطے میں آنے سے پھیلتا ہے اس سے لوگوں کی سماجی دوری ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو اپنی اور دوسروں کی پرواہ کرنی چاہئے۔
نائب صدر جمہوریہ نے سیاسی پارٹیوں،سماجی تنظیموں اور دیگر تنظیموں سے تعاون کی اپیل کرتےہوئے کہاکہ ہر شخص کو ایک دوسرے کو مطلع اور بیدرا کرنا چاہئے۔