نئی دہلی، 24 ستمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کے غیر متوقع دور میں روایتی اور نئے ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہندوستانی کوسٹ گارڈ کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فورس میں تبدیلی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
مسٹر سنگھ نے آج یہاں انڈین کوسٹ گارڈ کمانڈرز کی
کا نفرنس کے 41 ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ تین روزہ کا نفرنس کوسٹ گارڈ کمانڈروں کے لیے ابھرتے ہوئے جیو پولیٹیکل منظر نامے اور میری ٹائم سیکیورٹی کی پیچیدگیوں کے پس منظر میں اسٹریٹیجک ، آپریشنل اور انتظامی امور پر با معنی بات چیت میں مشغول ہونے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے-