: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کیلیفورنیا/10جنوریی(ایجنسی) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بارشوں کے بعد مٹی اور کیچڑ کے تودوں سے پیش آنے والے حادثات میں کم از کم 13 افراد ہلاک جب کہ سیکڑوں لاپتہ اور زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح امریکا بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر ہے، جس کی ایک مثال ریاست
کیلی فورنیا میں خشک سالی اور شدید گرمی کے باعث جنگل میں لگنے والی امریکی تاریخ کی خوفناک ترین آگ اور اس کے کچھ ہی دنوں بعد شدید بارشیں ہیں۔
کیلی فورنیا کا علاقہ سانتا باربرا شدید گرمی کے بعد ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ جہاں اب تک 13 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ اس کے علاوہ کم از کم 20 افراد زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔