حیدرآباد 24جو لائی (یواین آئی)سابق ریاست حیدرآباد کے آخری فرمانروا نواب میر عثمان علی خان کے دور میں عثمان ساگر کی آبی سطح کو ریکارڈ کرنے کے لئے گرامافون کی طرح نظرآنے والا سیلاب کے انتباہی آلہ کو نئی زندگی ملنے کا امکان ہے کیونکہ ریاستی حکومت جلد از جلد اس کی مرمت پر
غور کررہی ہے۔
پرنسپال سکریٹری بلدی نظم ونسق وشہری ترقی اروند کمار نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا”گذشتہ روز میں نے عثمان ساگر کے سیلاب کے دلچسپ انتباہی وارننگ آلہ کو دیکھا۔
یہ گرامافون کی طرح نظرآنے والا آلہ کبھی، ذخیرہ آب کے خطرہ کے نشان تک پہنچنے پر یہ آلہ کام کرتا تھا۔