پٹنہ16جولائی (ایجنسی) بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریاست کےتقریبا 26لاکھ سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ اچانک آئے سیلاب میں اب تک پچیس لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ اس میں پھنسےتقریبا سوا لاکھ لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
مسٹر کمار نے
آج بہار اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں سیلاب سے پیدا ہوئی صورتحال کے بارے میں کہاکہ تین ۔
چار دنوںمیں پڑوسی ریاست نیپال کے ترائی علاقوں میں گذشتہ سال کے مقابلے اس سال زیادہ بارش ہوئی جس کی وجہ سے نیپال سے نکلنے والی ندیوں میں سطح آب میں اضافہ کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی۔