ہنوئی،13اکتوبر(رائٹر)شمالی اور وسطی ویتنام میں اس ہفتہ آنے والے خوفناک سیلاب میں مرنے والوںکی تعداد بڑھ کر 54ہوگئی ہے اور39افراد لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔
یہ اطلاع
قومی آفات راحت اتھارٹی نے دی۔
سرکاری ٹیلی ویژن نے وزیر زراعت نگ ین جوان کونگ کے حوالہ سے بتایا کہ پیر کو آنے والا خوفناک سیلاب گزشتہ کچھ برسوں کے سیلاب سے یہ اس سے کہیں زیادہ بھیانک ہے۔