وجئے واڑا،2 ستمبر (ذرائع) بارش سے متاثرہ لوگوں نے وجے واڑہ کی گھٹنوں تک ڈوبی گلیوں اور علاقوں کا پیدل دورہ کیا، عوام نے وائی ایس آر سی پی کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو اپنی مشکلات بیان کیا۔متاثرہ عوام نے جگن کو بتایا کہ ، ہمارے لیے پانی اور خوراک نہیں ہے۔ ابھی تک کوئی عوامی نمائندہ ہمارے پاس نہیں آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ
انتظامیہ انہیں ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ متاثرہ افراد نے ’جئے جگن‘ کے نعرے لگائے۔
آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ، این ٹی آر، گنٹور، کرشنا، ایلورو، پالناڈو، باپٹلا اور پرکاشم اضلاع میں آج تیسرے دن بھی موسلادھار بارش جاری ہے۔ سیلاب کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا ہے جبکہ وجئے واڑہ میں نشیبی علاقے مکمل طور پر ڈوب گئے ہیں۔