: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ، 04 دسمبر (یو این آئی) مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ مودی حکومت کی اڑان اسکیم کے تحت 76 ایسے ہوائی اڈے جو پہلے موجود نہیں تھے ، ہوا بازی کے نقشے پر آئے ہیں اور اس اسکیم کے تحت 78 روٹس پر بنائی گئی پروازیں تین سال بعد بھی جاری ہیں۔ مسٹر سندھیا نے سرمائی اجلاس کے پہلے دن ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم ، جو وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کے تحت شروع کی گئی تھی تاکہ عام آدمی کے پرواز کے
خواب کو پورا کیا جاسکے۔ اس اسکیم کے ذریعے ہر روز 03. 1 لاکھ لوگ پرواز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ایوی ایشن کمپنیوں کو وی جی ایف کے تحت تین سال تک امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت تین سال گزرنے کے بعد بھی 78 روٹس پر طیاروں کی اڑان جاری ہیں۔ شمال مشرق میں کل نو ہوائی اڈے کام کر رہے ہیں، جن میں سے چھ اڑان اسکیم کے تحت کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2030 تک ملک میں فضائی مسافروں کی تعداد 43 کروڑ سالانہ تک پہنچنے کا تخمینہ ہے اور اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام منصوبے بنائے جارہے ہیں۔