لندن / واشنگٹن، 19 جولائی (یو این آئی) دنیا بھر میں (یواین تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے جمعہ کو پروازیں منسوخ ہوئیں، بینکوں، ہسپتالوں اور میڈیا آؤٹ لیٹس کی خدمات متاثر ہوئیں اور متعدد کار و باری اداروں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے مسائل
کا سامنا کرنا پڑا۔
اس خلل نے
ہندوستان ، ہانگ کانگ، برطانیہ ، آسٹریلیا اور امریکہ سمیت کئی ممالک کے بڑے بین الا قوامی ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن کو مفلوج کر دیا۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایوی ایشن اینالیٹکس کمپنی سیریم نے کہا کہ دنیا بھر میں تقریباً 1,10,000 طے شدہ کمرشیل پروازوں میں سے 1,390 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔