نئی دہلی، 23دسمبر (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ مودی حکومت شمال مشرق میں انتہا پسندی، بائیں بازو کی انتہا پسندی اور شورش پسند سرگرمیوں کااگلے پانچ برسوں میں صفایا کے لئے پرعزم ہے اور اسکے لئے مسلسل اقدامات کئے جارہے ہیں مسٹر شاہ نے یہاں خفیہ بیورو کے 32ویں صدی اینڈاومینٹ میں اپنے خطاب میں کہا کہ بیورو قومی سیکورٹی کے چیلنجوں سے بخوبی نپٹ رہا ہے اور اس نے شمال مشرق میں تمام طرح کی شورش پسندانہ سرگرمیوں میں نپٹنے میں موثر کردار ادا کیا ہے۔ اس نے پانچ برسوں میں کئی دہشت گردانہ موڈیولس کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق میں انتہا پسند ی، بائیں بازو کی انتہا پسندی
اور شورش اگلے پانچ برسوں میں پوری طرح ختم ہوجائے اس کے لئے مودی حکومت مسلسل کوشش کررہی ہے۔
خفیہ بیورو کو سیکورٹی نظام کا دماغ قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اس نے ہمیشہ انتہا پسندی اور نکسلزم کے تئیں ’زیرو ٹولرنس‘ یقنی کرنے میں مدد کی۔اس سلسلہ میں انہوں نے انسان اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ، سرحد پار سے دراندازی، نقلی ہندستانی کرنسی، حوالہ لین دین، نشیلی دواؤں کی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ سا ئبر خطرہ کے چیلنجوں کی کڑیوں کو جوڑنے کی مثال دی۔ ان چیلنجوں سے نپٹنے کے لئے ایک خصوصی پہل پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائبر سیکورٹی جیسے خاص شعبوں میں تعاون۔پیشہ ور ماہرین کی ضرورت بتائی۔