سعودی/29اگست(ایجنسی) سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی نے پانچ خاتون پائلٹوں کو لائسنس جاری کردیے ہیں اوراب وہ قومی فضائی کمپنی سعودی عرب ائیر لائنز کے طیاروں میں بطورکپتان کام کرسکتی ہیں۔
General Authority of Civil Aviation (GACA) اتھارٹی کی جانب سے خاتون
پائیلٹوں کو طیارے اڑانے کے لیے اجازت ناموں کا اجرا شہری ہوابازی کے شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور یہ شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم کے اہدافی مقاصدمیں سے بھی ایک ہے۔
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوا بازی اور اس شعبے میں خدمات مہیا کرنے والی کمپنیوں میں حال ہی میں خواتین کی ایک بڑی تعدادکو انتظامی نوعیت کی مختلف ملازمتیں دی گئی ہیں۔