: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ناگپور 12 دسمبر (یو این آئی) مہاراشٹرا اسمبلی کے ناگپور شہر میں جاری سرمائی اجلاس کے دوران مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار سے آل انڈیا علماء بورڈ کے ذمہ داران نے ملاقات کی جس میں مہاراشٹر میں تعلیمی سطح پر مسلمانوں کو پانچ فی صد ریزرویشن دینے کے مطالبے پر آج آل انڈیا علما بورڈ کے نمائندہ وفد کو اجیت دادا پوار نے یقین دلایا کہ ریاست کے مسلمانوں کو تعلیمی میدان میں پانچ فی صدر صد ریزرویشن کی فراہمی کے بابت بذات خود انہوں نے وزیر اعلی ایکنا تھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس سے کا بینی میٹنگ میں تفصیلی گفتگو کی ہے اور حکومت اس مد میں ٹھوس اقدامات کرے گی ، اردو اسکولوں میں عربی زبان کو لازمی مضمون
قرار دینے کے معاملہ میں انہوں نے بورڈ کے وفد کو بتایا کہ چونکہ ایسا مطالبہ پہلی بار کیا گیا ہے جبکہ ملک میں ذریعہ تعلیم کے لئے سرکاری طور پر جو 14 ، زبانیں منظور شدہ ہیں اس میں زبان عربی کا شمار نہیں انہوں نے اس موقع پر محکمہ تعلیم سے بھی بات چیت کی اور بتایا کہ وہ اس ضمن میں وزیر تعلیم سے بھی بات چیت کریں گے اور کوئی نئی پالیسی مرتب کرنے کے حوالے سے اقدام کیا جائے گا۔ وقف بورڈ میں جاری بد عنوانیوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وقف جائیدادوں پر ناجائز قبضہ اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے احکامات دے دئے گئے ہیں جلد حکومتی عملہ سرعت کے ساتھ اپنی کارروائی عمل میں لائے گا ساتھ ہی وقف پراپرٹی کے بقایا جات کی وصولی بھی کی جائے گی۔