بنگلور و ، 09 جنوری (یو این آئی) کر ناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کے اقتصادی مشیر بسواراج رائریڈی نے اعتراف کیا ہے کہ پانچ گارنٹی اسکیم حکومت کے لیے بہت بڑا مالی بوجھ بن گئی ہے اور ان ضمانتوں کے نفاذ سے ریاستی خزانے پر اثر پڑ رہا
ہے۔
مسٹر رائریڈی نے منگل کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا، ” پانچ گارنٹی اسکیم نافذ کرنے کے لیے 58,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
سرکاری خزانے پر پڑنے والے اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم ان گارنٹی اسکیموں میں کچھ تبدیلیاں کرنے پر غور کر رہے ہیں۔