حیدرآباد8جون(یواین آئی)موسم برسات کی دستک کی نشاندہی کرنے والے مرگ کے موقع پر شہر حیدرآباد میں مچھلی کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔
اس دن
بطور خاص لوگ مچھلی کا استعمال کرتے ہیں اور یہ روایت کئی صدیوں سے چلی آرہی ہے۔
ساتھ ہی بعض افراد انڈوں کا بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ جسم میں گرمی پیدا ہو۔