حیدرآباد، 26/ جنوری(یواین آئی)تلنگانہ ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہیماکوہلی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم لہرایا۔
عدالت کے احاطہ میں یہ تقریب منعقد کی
گئی تھی جس میں ہائی کورٹ کے ججس اور دیگر عہدیدار بھی شریک تھے۔
بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کوہلی نے کہا کہ حیدرآباد عالمی ٹکنالوجی کے ساتھ پیشرفت کررہا ہے۔