حیدر آباد 20 نومبر (یو این آئی) تلنگانہ میں پہلی مرتبہ 239 معمر اور معذور فراد نے اپنے گھر سے ہی رائے دہی کی سہولت سے استفادہ کیا۔ جنوبی ہند کی اس تلگو ریاست میں جہاں اس ماہ کی 30 تاریخ کو
رائے دہی ہونے والی ہے میں معذور شہریوں کے ساتھ ساتھ 80 برس سے زائد عمر کے افراد کو گھر سے ہی ووٹ دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
انتخابی قواعد 1961 کی دفعہ سی میں ترمیم کے ذریعہ یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔