: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 22 فروری (یو این آئی) نو تشکیل شدہ دہلی اسمبلی کا پہلا اجلاس پیر سے شروع ہوگا جس میں اراکین اسمبلی کے حلف کے ساتھ زیر التواء کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل ( سی اے جی) کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی موصولہ اطلاعات کے مطابق اسمبلی کا اجلاس 24، 25، 27 فروری کو
ہوگا اس مدت کے دوران عام آدمی پارٹی ( آپ) کی سابقہ حکومت کی کارکردگی سے متعلق 14 زیر التواء کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی ذرائع نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر وجیندر گپتا دہلی اسمبلی کے اسپیکر ہوسکتے ہیں۔