: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض/17مئی(ایجنسی) سعودی عرب میں سینیما فلموں کی درآمد اور تقسیم کا لائسنس حاصل کرنے والی پہلی مقامی خاتون خلود عطار کا کہنا ہے کہ ان کے نزدیک مملکت میں فلمی صنعت کا مستقبل تابناک ہے اور یہ ہی وہ بنیادی وجہ ہے جس نے خلود کو مذکورہ لائسنس حاصل کرنے پر
مجبور کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "میں نے چاہا کہ اس اہم سیکٹر میں میرا کردار بھی ہو۔ میری توجہ کا مرکز غیر ملکی فلمیں نہیں بلکہ سعودی فلمیں ہوں گی"۔
سعودی آرٹس کونسل کی رکن خلود کے مطابق لائسنس کے حصول میں انہیں مشکلات کا سامنا نہیں ہوا اور ہفتہ دس روز کے اندر تمام کارروائی مکمل ہو گئی۔