کا ٹھٹمنڈو، 30 نومبر (یو این آئی) نیپال کے مغربی لا مجنگ ضلع میں ملک کی پہلی ہم جنس شادی رجسٹر کی گئی ہے اور اسے ملک میں لیسبین ۔ گے ۔ بائی سیکسوئل۔ ٹرانسجینڈر (ایل جی بی ٹی) کمیونٹی کے حقوق کی جیت کے طور پر دیکھا جارہا
ہے۔
مغربی لا مجنگ ضلع میں رسمی طور پر مایا گرونگ (35) اور سریندر پانڈے (27) کی شادی بدھ کو رجسٹر کی گئی۔ ملک کی سپریم کورٹ کی جانب سے ہم جنس جوڑوں کی شادیوں کے رجسٹریشن کے حوالے سے پانچ ماہ قبل دیے گئے عبوری حکم کے بعد یہ رجسٹریشن کی گئی ہے۔