حیدر آباد 23 دسمبر (یو این آئی) ملک میں اپنی نوعیت کے پہلے تجربہ کے طور پر حیدر آباد میں ٹریفک کو منظم کرنے کے لیے زنخوں کی خدمات ٹریفک والنٹرس کے طور پر حاصل کی گئی ہیں۔
ان کو
مناسب تربیت دی گئی اور پیر سے انہوں نے اپنی خدمات کا آغاز کر دیا۔
وزیر اعلی ریونت ریڈی نے حکام کو ہدایت دی تھی کہ وہ ٹریفک کے انتظام میں بہتری کیلئے ٹریفک والنٹرس کے طور پر ان کی خدمات کو حاصل کریں۔