پشاور، 26 ڈسمبر (ذرائع) ڈاکٹر سویرا پرکاش اقلیتی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں جو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں صوبائی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔
سویرا پرکاش (25سالہ) پیشے سے ایک ڈاکٹر ہے انہوں نے جمعہ کو خیبر پختونخواہ کے ضلع بونیر
میں پی کے-25 کی جنرل نشست کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کیے ، ان کے والد اوم پرکاش نے منگل کو یہ بات پی ٹی آئی کو بتائی-
اوم پرکاش نے کہا کہ ان کی بیٹی نے اسمبلی حلقہ پی کے-25 کے لیے پہاڑی ضلع بونیر سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔