لاہور/5مارچ(ایجنسی) پاکستان میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اقلیتی ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی کرشنا کماری کو منتخب کیا گیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی اڑتیس
سالہ کرشنا کماری کا سفر طویل تھا۔ ان کا تعلق دلت ذات سے ہے، جسے ذات پات کے لحاظ سے بھارت میں اب بھی سب سے 'نچلا ترين' اور اچھوت تصور کیا جاتا ہے۔
صوبہ سندھ کے صحرائی علاقے تھر کے ڈسٹرکٹ نگر پارکر کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والی کرشنا کماری کولھی کی حمایت پیپلز پارٹی کی تمام قیادت نے کی تھی۔