سدی پیٹ، 20 ڈسمبر (ذرائع) وزیر خزانہ اور وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے پیر کو کہا کہ تلنگانہ ملک کی واحد ریاست ہے جس نے کرسمس کو سرکاری تہوار کے طور پر منایا۔
وزیر موصوف کرسمس
سے پانچ دن قبل گجویل میں 1.5 کروڑ کی لاگت سے تعمیر تلنگانہ میں پہلے کرسچن بھون کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کررہے تھے۔
وزیر نے اس موقع پر 3600 غریب کرسچنس میں نئے کپڑے بھی تقسیم کئے۔