the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پونے، 12 جنوری (یو این آئی) سیرم انسٹی ٹیوٹ، پونے سے منگل کے روز صبح تین ڈگری کنٹرولڈ درجہ حرارت والے ٹرک سے کووڈشیلڈ ویکسین کی پہلی کھیپ پونے ہوائی اڈے روانہ کی گئی جہاں سے ان ویکسین کو ملک کے مختلف حصوں میں بھیجا جائے گا ملک اس وبا کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا پہلا مرحلہ صبح تقریباً پانچ بجے تین ڈگری کنٹرولڈ درجہ حرارت والے ٹرک سے کووڈشیلڈ ویکسین کی پہلی کھیپ پونے ہوائی اڈے کے لیے روانگی کے ساتھ شروع ہوئی۔ قومی سطحی ٹیکہ کاری کی مہم چار دنوں کے بعد شروع ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ٹرک سے ویکسین کے کل 478 باکسوں کو بھیجا گیا ہے۔ منجری سے ٹرک سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے احاطے سے صبح نکلا اور یہاں سے 15 کلومیٹر



دور واقع ہوائی اڈے کے وقت پہنچ گیا ہے۔ ہوائی اڈے سے 10 بجے ملک کے مختلف 13 مقامات کے لیے ویکسین کو بھیجا گیا۔ ٹرک میں لدے ویکسین کو بھیجنے سے قبل ٹرک کی پوجا کی گئی۔
پونے سے ہوائی راستے سے کووڈشیلڈ ویکسین کو جن مقامات میں بھیجا جائے گا‘ ان میں دہلی، احمدآباد، کولکاتا، چنئی، بنگلور، کرنال، حیدرآباد، وجے واڑہ، گوہاٹی، لکھنؤ، چنڈی گڑھ اور بھونیشور شامل ہیں۔ ممبئی کے لیے ویکسین کی کھیپ سڑک کے راستے بھیجی جائے گی۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ سے ویکیسن کے ذخیرے کے ٹرانسپورٹ کے لیے کول-ایمس کولڈ چین لمیٹیڈ کے ٹرکوں کو استعمال میں لایا گیا ہے۔ پہلے بیچ میں ایک کھیپ کو احمدآباد میں ایئرانڈیا کارگو کی پرواز سے بھیجنا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.