the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جموں/27جون(ایجنسی) فقیدالمثال حفاظتی انتظامات کے بیچ امرناتھ یاتریوں کا پہلا قافلہ بدھ کی علی الصبح یہاں بھگوتی نگر میں واقع یاتری نواسن بیس کیمپ جموں سے "بم بم بولے" ،"ہر ہر مہادیو" اور "جے با با برفانی" کے نعرے بلند کرتے ہوئے وادی کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔ وادی میں دو مہینوں تک جاری رہنے والی سالانہ امرناتھ یاترا کا باقاعدہ آغاز جمعرات کو یاتریوں کی ننون پہلگام اور بال تل بیس کیمپوں سے جنوبی کشمیر میں سطح سمندر سے 13 ہزار 500 فٹ بلندی پر واقع امرناتھ گپھا کی طرف روانگی کے ساتھ ہوگا۔ سالانہ امرناتھ یاترا 26اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقع پر خصوصی پوجا کے ساتھ اختتام پذیر



ہوگی۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام سے قریب 40 کلو میٹر دور پہاڑی گپھا میں بھگوان شو سے منسوب برفانی عکس (شیولنگ)کے درشن کے لئے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں شردھالو کشمیر آتے ہیں۔
جموں وکشمیر کے چیف سکریٹری بی وی آر سبھرامنیم اور گورنر نریندر ناتھ ووہرا کے دو مشیروں بی بی ویاس اور وجے کمار نے بدھ کی علی الصبح یاتری نواسن بیس کیمپ جموں سے یاتریوں کے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کروادی کی طرف روانہ کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.