the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پنسلوانیا میں ڈونالڈ ٹرمپ  صدارتی انتخابی مہم کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ ریلی میں شرکت کی۔ اس موقع پر جب وہ اسٹیج پر تقریر کر رہے تھے تو ان پر گولی چل گئی۔ گولی ان کے دائیں کان سے ٹکرا کر نکل گئی ۔ زخمی ٹرمپ کو عملہ ہاسپٹل لے گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دو شوٹروں میں سے ایک کو سیکورٹی اہلکاروں نے ہلاک کر دیا۔ حکام نے اعلان کیا کہ ٹرمپ فی الحال محفوظ ہیں۔ اس حملے میں انتخابی مہم میں حصہ لینے والا ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ تقریر کے دوران



گولیاں چلتے ہی نیچے جھک گئے،حملہ آوروں نے 8 تا 10 گولیاں چلائیں اس دوران ریلی میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لئے بھاگنے لگے تاہم چند ہی لمحے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کھڑے ہوئے حامیوں کی طرف دیکھ کر فضا میں مکا لہرایا، اس وقت ان کے دائیں کان پر خون کے نشانات دکھائی دے رہے تھے، جس کے بعد فوراً سیکرٹ سروس کے اہلکار ٹرمپ کو اپنے حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہوگئے، واقعہ کے بعد ریلی فوری طور پر ختم کردی گئی۔جس رائفل سے فائرنگ کی گئی تھی اسے بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ٹرمپ پر حملہ 2 افراد نے کیا، ایک کو مار دیا گیا، دوسرا حملہ آور شدید زخمی ہوگیا، جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.