برلن،20فوری(یواین آئی)جرمنی میں فائرنگ کے 2 واقعات میں 8 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ میں شامل کسی شخص کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعات ہناؤ نامی شہر میں ہوئے جس
میں’ ہکہ لاؤنجز ‘ نامی بار کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعات سے متعلق تفتیش جاری ہے جبکہ مرنے والوں کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
مقامی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ فائرنگ کے دونوں واقعات میں ایک ہی گروپ ملوث ہے۔