حیدرآباد۔ 23 مارچ (یواین آئی)بی جے پی تلنگانہ یونٹ نے سکندرآبادکے بھوئی گوڑہ علاقہ میں آگ لگنے کے واقعہ کی اعلی سطحی جانچ کا مطالبہ کیا تاکہ حقائق
منظرعام پر آسکیں۔
اپنے بیان میں تلنگانہ بی جے پی کے ترجمان کرشناساگر راو نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ کو سن کر وہ سکتہ میں ہیں جس میں 11افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔