جکارتہ، 25 اپریل (رائٹر) انڈونیشیا کے مغربی صوبہ ایسے میں آج ایک تیل کے کنویں میں آگ لگ جانے کی وجہ سے دس لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ دیگر کئی زخمی ہو گئے۔
انڈونیشیا کے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ایک بیان جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ بیان کے مطابق
آگ لگنے کا سبب جائے حادثہ پر پائپ ویلڈنگ کا کام بتایا جا رہا ہے۔
اس سے پہلے انڈونیشیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انتارا کے مطابق تیل کے کنویں میں غیر قانونی کھدائی کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
رائٹر۔ شا پ۔ 0836