لندن، 24 اگست (رائٹر) برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشرقی حصے میں ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں زبردست آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لئےفائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں اور 97 آگ بجھانے کے عملے کو لگایا گیا ۔
محکمہ فائر نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ
چنگفورڈ میں واقع پانڈلیڈ ڈسکاؤنٹ اسٹور کی پہلی منزل کا تقریباً آدھا حصہ پوری طرح جل کر خاک ہو گیا اور پہلی منزل کے نیچے کے کچھ حصہ اور چھت میں بھی آگ لگ گئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ابھی تک کسی بھی ہلاکت کی کوئی خبر نہیں ہے۔