: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
اسلام آباد/8اپریل(ایجنسی) پاکستان کے وزیراعظم کے دفتر(پی ایم او) میں یہاں پیر کو آگ لگ گئی، ایک خبر کے مطابق کہا گیا ہے کہ عمارت کی چھٹی منزل پر آگ لگی اور اس وقت وزیراعظم عمران خان ایک منزل نیچے میٹنگ میں شامل تھے، آگ لگنے کے بعد پی ایم او کی
عمارت کو خالی کرالیا گیا، اخبار کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا اور اس واقع کے پچھے بجلی کا شارٹ سرکٹ وجہ ہوسکتی ہے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے دفتر کے ترجمان نے کہا کہ انہیں اس بات کی کوئی معلومات نہیں ہے کہ اس آگ میں کیا کوئی اہم دستاویز برباد ہوئے ہیں.