دمکا 30 مارچ ( یواین آئی ) سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے انفیکشن سے متعلق افواہ پھیلانے کے معاملے میں جھارکھنڈ میں دمکا ضلع کے دو لوگوں کے خلاف پولیس نے آج ایف آئی آر درج کی ہے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ ضلع کے شکاری پاڑہ تھانہ علاقہ کے متھن سنگھ نام کے ایک شخص کے کورونا وائرس انفیکشن کی
رپورٹ مثبت پائے جانے سے متعلق جھوٹی افواہ پھیلانے کی نیت سے اسے واٹس ایپ اور فیس بک پر پوسٹ کر دیا گیا تھا۔
ضلع انتظامیہ نے اس اطلاع کو گمراہ کن بتاتے ہوئے اس کی تردید کرنے کے ساتھ سوشل میڈیا کے توسط سے غلط افواہ پھیلانے والوں کو نشان زد کر کے قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی تھی ۔