نئی دہلی، 27اپریل (ایجنسی) الیکشن کمیشن نے بغیر اجازت روڈ شو کرنے کے معاملہ میں سابق کرکٹر اور مشرقی دہلی سے بھارتیہ جنتا پارٹی امیدوار گوتم گمبھیر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔
مسٹر گمبھیر نے 25اپریل کو جنگپورا علاقہ میں ایک روڈ شو کا اہتمام کیا تھا جس کے لئے انہوں نے الیکشن کمیشن کی اجازت نہیں لی تھی۔ کمیشن نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے اسے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مانا ہے اور دہلی پولیس کو ان
کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔
بی جے پی نے موجودہ رکن پارلیمان مہیش گری کی جگہ پر مسٹر گمبھیر کو مشرقی دہلی سے امیدوار بنایا ہے۔ امیدوار بننے کے بعد سے ہی وہ تنازعات میں گھرتے جارہے ہیں۔ اس سیٹ سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار آتشی نے ان پر دو جگہ سے ووٹنگ لسٹ میں ہونے اور یہ بات نامزدگی کے وقت چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے۔ دہلی کی تمام سات سیٹوں پر 12مئی کو پولنگ ہونی ہے۔