حیدر آباد 11 مارچ (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی نے بھدرا چلم میں
کانگریس کی 6 ضمانتوں میں سے ایک اندر ماں ہاوزنگ اسکیم کا آغاز کیا۔ اس اسکیم کے تحت اپنی خود
کی اراضی رکھنے والے افراد جو مکان کی تعمیر کے اہل ہیں کو حکومت
پانچ لاکھ روپئے کی مالی مدد کرے گی۔
عوامی حکمرانی کی خصوصی مہم کے تحت تمام رجسٹر ڈ درخواست گزار اہل قرار پائیں گے۔