لکھنؤ:یکم جون(یواین آئی) حال ہی میں منعقد ہوئے یوپی اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے مایوس کن مظاہرے کو درکنار کر کارکنوں میں جوش بھرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو اعلان کیا کہ اترپردیش میں جیت حاصل
ہونے تک ان کی پارٹی کی جدوجہدجاری رہے گی۔
پارٹی کے نوسنکلپ ریلی میں پوری ریاست سے شرکت کے لئے آئے پارٹی ذمہ داران اور لیڈروں سے خطاب کرتے ہوئے واڈرا نے کہا’ہم دوگنی محنت کریں گے اور تب تک لڑیں گے جب تک جیت نصیب نہیں ہوتی۔