: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 8 اپریل (یو این آئی) ملک میں موجود نفرت کے ماحول پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ، ہند سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ تہوار خوشیاں منانے اور باٹنے کا ذریعہ ہوا کرتا تھا لیکن افسوس کی بات ہے کہ اسے نفرت اور اشتعال پھیلانے کا ذریعہ بنادیا گیا ہے اس امر کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ہند کی جانب سے منعقدہ عید ملن تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تو کچھ لوگوں کے لئے تہوار بھی نفرت پھیلانے اور لوگوں کو بانٹنے کا ذریعہ بن گئے ہیں۔ تہواروں کی آمد پر لوگ خوف وہر اس محسوس کرنے لگے ہیں۔ ایسے حالات میں پہلے سے زیادہ ضروری ہو گیا ہے کہ ہم عید اور دیگر تہواروں کے موقع پر ایک دوسرے سے ملاقات کریں اور آپس میں خوشیاں بانٹنے کی کوشش کریں۔