سری نگر ، 14 مارچ (یو این آئی) ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی جمعے کے روز رنگوں کا تہوار ہولی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر مین رنگوں کا تہوار ہولی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، یہ موسم بہار کے آغاز اور
برائی پر اچھائی کی فتح کا جشن کہلاتا ہے یہ تہوار قمری مہینے کے آخری پورے چاند کے دن منایا جاتا ہے ، لوگ اس دن کو دوستوں اور اہل خانہ پر شوخ رنگ ڈال کر مناتے ہیں، پوجا کرتے ہیں اور اس دن سے قبل والی رات برائی کی علامتی طور پر تختم کرنے کے لئے الاو جلاتے ہیں تاکہ اچھائی کی فتح ہو سکے۔